وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 11اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 11اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا، تفصیلات کے مطابق ان اراکین میں سردار مسعود لونی برائے جنگلات اور جنگلی حیات ، برکت بلوچ برائے فشریز ، اسفندیار کاکڑ یو برائے پی اینڈ ڈی ، مینا مجید بلوچ برائے بین الصوبائی رابطہ ، لیاقت لہڑی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی ، سنجے کمار برائے اقلیتی امور ، عبیداللہ گورگیج برائے پراسکیوشن ، صمد گورگیج برائے قانون و پارلیمانی امور ، مجید بادینی برائے ٹرانسپورٹ ، اصغر رند برائے اینرجی جبکہ محمد خان لہڑی کو برائے ایکسائز کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا ، علاوہ ازیں 11 پارلیمانی سیکرٹریز میں مسلم لیگ ن کے 3، پیپلز پارٹی کے 7 جبکہ جماعت اسلامی کے 1 ایم پی اے کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں