ہرنائی کے علاقے تور غرامانی میں مٹی کا تودا گرنے سے کان کن جاں بحق

ہرنائی (نامہ نگار ) ہرنائی کے علاقے تور غرامانی میں مٹی کا تودا گرنے سے پشین کا رہائشی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے تورغرامانی ناکس میں بخت محمد کے ہالج میں مٹی کا تودا گرنے سے کان کن قدرت اللہ سکنہ پشین شدید زخمی ہوئے جسے سول ہسپتال ہرنائی لایا گیا تھا بعد ازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں