خضدار میں مچھروں کی بھرمار، امراض تیزی سے بڑھنے لگے

خضدار(بیورورپورٹ) خضداراورگردونواح میں مچھروں کی بھرمار سے ملیریا وٹائیفائیڈ کے امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریضوں کو تیزی سے داخل کیاجارہا ہے ، گرمی کے موسم میں اکثر وبیشتر ملیریا کی بیماری عام ہوجاتی ہیں، خضدار میں مچھروں کی بہتات کے حوالے سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے شہر میں مچھروں کے خلاف اسپرے مہم شروع کیاجائے تاکہ مچھروں کے افزائش نسل میں کمی واقع ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار اور گردنواع کے علاقوں میں روزبروز ملیریا وٹائیفائیڈ کے بارے میں عوامی شکایات موصول اور بیماری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ صحت مچھروں کی بہتات اوربیماری کے روک تھام کیلئے اقدامات کریں ۔ خضدار کے دیہاتوں میں روزانہ کی بنیاد پر علاج ومعالجہ کے غرض سے ضلعی ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ایک طرف ملیریا کے بیماری کی مریضوں میں اضافہ دوسری طرف اسپتالوں کو رات بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے ، رات 12 بجے کے بعد صبح تک بغیر بجلی کے مریضوں کی حالت ابتر ہوتی ہے ، ملیریا وٹائیفائیڈ پورے اضلاع میں ایک وباءکی شکل اختیار کرچکی ہے ہرگھر سے ایک شخص ملیریا ٹائیفائیڈ جیسے موذی بیماری میں مبتلا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام ومحکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے خضدار میں ملیریا کو کنٹرول کرنے کیلئے مچھروں کے خلاف اسپرے مہم کا آغازکریں تاکہ لوگوں کو اس بیماری سے فوری طور پرنجات مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں