بلیدہ، منشیات کیخلاف جدوجد کرنیوالے رضاکاروں پر حملہ، فائرنگ
تربت: بلیدہ میں منشیات کے خلاف جاری عوامی مہم کے دوران مبینہ منشیات فروشوں کا بلیدہ کے علاقے چیئرمین عبدالرحمن بازار میں منشیات کے خلاف جدوجہد کرنے والے رضاکاروں پر حملہ، اہلیان بلیدہ زامران کی مذمت،انتظامی افسران سے موثر اقدامات اٹھانے کی اپیل،بلیدہ زامران میں گزشتہ ایک مہینے سے منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت کے خلاف جاری عوامی مہم کے دوران ہرعلاقے اور ہر محلہ میں عوام کی جانب سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے تدارک اورمنشیات فروشوں کو منشیات فروشی سے باز رہنے کی تاکید کرتے آرہے ہیں چیئرمین عبدالرحمن بازار میں منشیات کی روک تھام کیلئے بنائی گئی کمیٹی پر مبینہ منشیات فروشوں کی طرف سے ہاتھاپائی ہوئی اور کمیونٹی کے ممبران پر فائرنگ کر کے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس سے وہ بال بال بچ گئے ہیں واضح رہے کہ جب سے بلیدہ زامران میں منشیات کی روک تھام کیلئے کمیٹیاں بنی ہیں اسی دن کمیٹی ممبران نے علاقہ میں منشیات کے اڈے چلانے والوں سے ملاقات کرکے انہیں پیار ومحبت سے سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے لیکن منشیات فروشی کے اڈہ چلانے والوں نے ان کی باتوں پر کان بھی نہ دھراہے جبکہ الٹا آج کمیٹی کے ممبران پر فائرنگ کی ہے جبکہ طویل مدت گزرنے کے بعد بھی بلیدہ انتظامیہ بلیدہ سمیت ضلعی وڈویژنل انتظامی افسران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن لیں بصورت دیگر اگر کسی رضاکار کو منشیات فروشوں کی طرف سے نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار متعلقہ انتظامی افسران ہوں گے۔


