نواب ثنا اللہ زہری سے ثنا بلوچ کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کراچی، کوئٹہ (یو این اے) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے جھالا وان ہاﺅس کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ثنا اللہ بلوچ، میر طارق بلوچ کی ملاقات۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال و دیگر باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواب زہری کے نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں