ژوب میں فورسز کے آپریشن میں 3 مشتبہ افراد ہلاک، میجر جاں بحق

راولپنڈی (پ ر) ژوب کے علاقے سمبازہ میں فورسز کا آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک، فوجی افسر جاں بحق۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق 14 مئی 2024 کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا جس کے نتیجے میں تین مشتبہ افراد ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر بابر خان (عمر 33 سال، ساکن ضلع میانوالی جاں بحق ہوگئے۔ علاقے میں موجود تخریب کاروں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں