وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ یہاں کے عوام کو دیا جائے، نیشنل پارٹی

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اور علاقے کے سیاسی ¶ سماجی شخصیت عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے اپنے انتہائی مذمتی بیان میں کہا کہ وفاق شروع سے ہی بلوچستان کا حق کھارہا ہے ہمیشہ سے بلوچستان کا وفاق سے گلہ رہا ہے کہ وہ بلوچستان کوان کے جائز حقوق نہیں دے رہا ہے چاہے اسپورٹس کا معاملہ ہو،چاہے بیرونی ممالک میں سفیروں کی تعینات کا معاملہ ہو بلوچستان کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے بلوچستانیوںکو غیر ممالک میں سفیر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور ایشیا کپ کرکٹ و ہاکی اولمپکس میں بھی بلوچستانی ذہین اور قابل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے ہم اہل بلوچستان وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر پاکستان اور وفاقی وزیر کھیل سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے قابل اور ذہین ترین افراد کو اسپورٹس اور سفارت خانوں اور وفاقی پوسٹوں میں ان کا جائز حق دیا جائے وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ یہاں کے عوام کو دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں