بشکیک میں پاکستانی سفارتخانہ ہماری کوئی مدد نہیں کرسکا، چمن کے طالبعلم کا بیان
کوئٹہ (یواین اے)بلوچستان کے ضلع چمن کے رہائشی محب اللہ کرغزستان میں ایم بی بی ایس کے طالبعلم ہیں۔ گزشتہ دنوں بشکیک میں حالات کشیدہ ہونے پر پاکستان واپسی پر بتایاکہ کرغزستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، ہاسٹل اور اسکول پر حملہ کرکے طلباءکو شدید زخمی کردیاگیا جبکہ مختلف ملکوں کے 10طلباءجاںبحق ہوگئے ہیں جس وقت حملہ ہوا تو مختلف ملکوں کے طلباءنے اپنے اپنے سفارتخانوں سے رابطے کئے مگر افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کا سفارتخانہ کو مسلسل فون کرتے رہے مگر پورا دن انہوں نے فون نہیں اٹھایا دو دن بعد کرغستان کے وزیراعظم ہاسٹل آیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اب بھی وہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہے ۔
Load/Hide Comments


