خاران میں طلبا نے حصول علم کیلئے لائبریری کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

خاران(یو این اے )خاران کے طلبا نے لائبریری کی سٹڈی ٹائمنگ میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت طلبا کے لئے بہت محدود ہیں اور تعلیمی سفر میں بڑی رکاوٹ بنتے ہیں معاشرے میں بہت سے طلبا ایسے ہیں جو دن بھر اپنے روزگار کے کاموں میں مشغول رہتے ہیں شام 8بجے تک لائبریری کاٹائم ختم کرنا انتہائی کم وقت ہے وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی مالی مدد کرنے کی ذمہ داری بھی نبھاتے ہیں۔ جب شام کو 8 بجے لائبریری بند ہو جاتی ہے، جس سے طلبا کے پاس پڑھنے کا اور کوئی موقع نہیں رہتا۔ ایسے میں ان کے خواب جو ایک روشن مستقبل کی آرزو رکھتے ہیں، ادھورے رہ جاتے ہیں۔ خاران میں گرمی کی شدت اور موسم کی سختی بھی طلبا کو مطالعے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ دن کے وقت گرمی کی وجہ سے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرخاران اور لائبریری انچارج سے پرزور اپیل ہے کہ وہ لائبریری کے سٹڈی ٹائمنگ کو شام 8 بجے کے بجائے رات 11 بجے تک بڑھایا جائے۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی سفر کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ طلبا کے کامیابیوں کے دروازے بھی کھولے گا لائبریری کے اوقات میں یہ اضافہ نہ صرف طلبا کو تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کرے گا بلکہ ایک پرسکون اور موزوں ماحول بھی فراہم کرے گا جس میں طلبا اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دے سکیں۔ یہ علاقے کی تعلیمی ترقی میں ایک اہم قدم ہوگا اور طلبا اپنے خوابوں کی تعبیر کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں