بھوسہ منڈی کوئٹہ پر مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار
کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی عبدالخالق شہید تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے شہری سے موٹرسائیکل چوری کر لی۔ شہری کے مطابق موٹر سائیکل نمبر MAR-8655 گن پوائنٹ پر زبردستی چھینی گئی ، آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے شہری خوفزدہ ہے، شہری شام کے نماز کے بعد گھر سے نہیں نکل سکتے۔ عوامی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی جی پولیس اور دیگر حکام بالا اس کا نوٹس لیں اور علاقے کی امن آمان کو برقرار رکھے۔
Load/Hide Comments


