خضدار کی عوام گیس جیسی قدرتی سہولت سے محروم

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑاشہر 12 لاکھ سے زائد کی آبادی والے علاقے قدرتی گیس جیسی قدرتی سہولت سے یکسر محروم ، سردیوں میں لوگ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سخت عذاب میں مبتلا ہو رہے ہیں، خضدار سے کامیاب عوامی نمائندگان عوام کوسہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، اسمبلیاں پہنچتے ہی عوام کو بھول جاتے ہیں ۔ خضدار کیلئے گیارہ سال قبل 2013 میں گیس پلانٹ منظور ہو گیا تھا لیکن تاحال افتتاح التواشکار ہے۔ لاکھوں آبادی والے شہر گیس جیسی سہولیات سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ خضدار کی آبادی ماشا اللہ دن بدن بڑھتی جارہی ہے اورلوگ دیہاتوں سے ہجرت کرکے کاروبار اور سہولیات سے مستفید ہونے کی نیت سے شہر کا رخ کیاجارہا ہے لیکن خضدارشہر میں سہولیات کی عدم صورتحال کی وجہ لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے اورخضدار کو جان وبوجھ کرگیس اوردیگرسہولتوں سے محروم کیا جارہا ہے ۔ خضدار بلوچستان کا بڑا ڈسٹرکٹ اور سیاسی جنگش ، کاروباری روٹ ہے ۔ چاروں اطراف خضدار سے قومی شاہراہیں نکلتی ہے اورخضدار ڈی پورٹ کی حیثیت رکھتی ہیں لاکھوں کی آبادی والے شہر کو سہولیات سے محروم رکھنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ ہردور میں خضدار کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے لیکن شہر قدرتی گیس جیسی سہولتوں سے محروم ہے ۔ عوام کواس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کو گیس کی فراہمی کویقینی بنائیں اور شہر کیلئے منظورکردہ گیس پلانٹ کا افتتاح کرکے عوام کی دیرینہ مسلہ کو حل کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں