اگلے 10روز میں مزید 600اساتذہ برطرف ہونگے، سیکرٹری تعلیم بلوچستان
کوئٹہ(یو این اے ) سیکرٹری تعلیم صالح ناصر کے مطابق اب تک 280 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے، 10روز کے دوران مزید 600 اساتذہ کو برطرف کردیا جائے گا۔صالح ناصر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 1200مزید اساتذہ کی برطرفی کیلئے قانونی کارروائی تیز کردی گئی ہے۔سیکرٹری تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ ملازمت سے مسلسل غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


