بلوچ نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نیشنل پارٹی

خضدار(بیورورپورٹ) نیشنل پارٹی سٹی کی جانب سے اسٹڈی سرکل کا اہتمام پروگرام کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسپیکر ادیب دانشور سابق سینیٹرمیر محمد طاہر بزنجو تھے۔ اجلاس کی صدارت سٹی صدر نادر بلوچ کررہے تھے اجلاس کی کاروائی نیشنل پارٹی سٹی خضدارکے جنرل سیکرٹری کریم بلوچ نے چلائی ، تلاوت کلام پاک کی سعادت ماسٹر فدا بلوچ نے حاصل کی اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری میر ولید بزنجو ، سیکرٹری برائے ادب ثقافت میر اشرف علی مینگل ، ورکنگ کمیٹی ممبر میر دیدگ بزنجو ، بی ایس او پجار کے صوبائی صدر شکیل بلوچ، نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سیکرٹری محمد وارث شاہین نیشنل پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ، سینئر رہنما خورشید رند سابق ضلعی رہنما ناصر کمال بلوچ ، محمد انور رخشانی ، شیر احمد قمبرانی ، رئیس احمد ریاض ، احمد شاہوانی ، یوسف مینگل ، سعید مردوئی بی ایس او پجارکے زونل صدر شعیب بلوچ ، حسیب بلوچ ، خضدار فاروق بلوچ ، شعیب بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما ایوب غلامانی ، یوسف مردوئی ، میر یاسر باجوئی ، مولا بخش بلوچ ، محمد رحیم مری ، عبدالقدوس زہری ، عبدالحمید قادر بلوچ ، جنرل کونسلر علی اکبر زہری ، ہارون قلندرانی یاسین موسیانی ،ریاض احمد مجید زنگیجو سمیت دیگر رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی گئی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر طاہر بزنجو نے عالمی تاریخ کی عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس تسلسل کو مسلسل جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہیں تاکہ پارٹی کارکنان کی بہترین تربیت کردیں اور وہ سیاسی شعوری طور پر عالمی ملکی و علاقائی سطح پر رونما ہونے والے تبدیلیوں پر پختہ و گہری نظر رکھ کربلوچستان اور بلوچ عوام میں باآسانی سیاسی شعور کی آگاہی کرسکیں انہوں نے کہا بلوچ نوجوانوں میں سیاسی پختگی اور سیاسی شعور بیدارکرنے کیلئے ہمیں اپنی قومی زمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا ۔ نیشنل پارٹی بلوچ عوام کی واحد سیاسی شعوری جماعت ہے جسمیں سیاسی طور پرمیراثیت کی عنصر موجود نہیں ہے وہ اپنے نام کے ساتھ اعلی وبالا ہے ۔ نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی جماعت کے طور پر پہچاناجاتاہے آج ہم سب عہد کریں کہ بابائے بلوچستان کے اس سیاسی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنے قومی وسیاسی شعوریت بیدار کرکے بلوچ کی بہترین نمائندگی کا حق اداکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں