پنجگور میں ڈکیتی و قتل عام ہو گئے ہیں، کسی کی جان محفوظ نہیں، وائس چیئرمین حق دو تحریک

پنجگور(نمائندہ انتخاب) حق دو تحریک پنجگور کے وائس چیئرمین حافظ سراج احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں چوری ڈکیتی قتل و غارتگری عام ہوگیا ہے ۔ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی اور قتل و غارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے پنجگور شریف شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو چاہئے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک پنجگور عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں