بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بنچ کی زیر صدارت ہوئی۔ سماعت کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست خارج کر دی۔ واضح رہے درخواست وکیل امان اللہ کنرانی نے دائر کی تھی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں