کوسٹ گارڈز کا کریک ڈان، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان برآمد

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان کوسٹ گارڈز کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائیاںپاکستان کوسٹ گارڈز نے دوران انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں کارروائیاں کی ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پکڑی جانے والی اشیا میں 2 ہزار 52 کلو گرام چرس ، سگریٹ کاسمیٹک اور الیکٹرانک اشیا ڈسپنسر ،استعمال شدہ لیپ ٹاپ، ریفریجریٹرز اور ٹائل شامل ہیں۔ٹائر، اسپیر پارٹس ، سپیڈ بوٹس مختلف اقسام کی گاڑیاں ،ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے علاہ 5 اونٹ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ کارروائی کے دوران 25 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں