کیڈٹ کالج مستونگ میں اسپورٹس گالہ اختتام پذیر

مستونگ(یو این اے ) کیڈٹ کالج مستونگ میں اسپورٹس گالہ اختتام پذیر ہوگیا، اسپورٹس گالہ کے اختتامی میچز کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ نے اپنے نام کردیا۔ پرنسپل بریگیڈئیر طارق محمود اور وائس پرنسپل محمد یاسین نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے،تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج مستونگ میں منعقدہ ایتھلیٹزم اور سپورٹس مین شپ کے شاندار مظاہرے میں، کیڈٹ کالج مستونگ اور کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کیدرمیان فٹبال اورباسکٹ بال سپورٹس گالا ناقابل فراموش پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کیڈٹ کالج مستونگ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں فٹ بال اور باسکٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جو دونوں مقابلوں کو کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے مہمانوں نے جیت کر اپنے نام کرلیا، دونوں میچز کھلاڑیوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیموں سے اسپورٹس گالہ اپنے نام کردیا، مسابقتی جذبے سے ہٹ کر، گالا نے دوستی اور باہمی احترام پر زور دیا، دونوں کالجوں کے کیڈٹس اور فیکلٹی اپنے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر سووینئر کے تبادلے کی تقریب بھی ہوئی۔تقریب کے دوران کالج پرنسپل بریگیڈئیر طارق محمود اور وائس پرنسپل یسین صاحب نے ٹرافی، شیلڈ، نقد انعامات اور کیڈٹ کالج مستونگ کی خصوصی کیپ تحفہ کے طور پر دئیے، اس میچز کے دوران گراونڈ کے گرد اساتزہ کرام، طلبا شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود رہا جو اسپورٹس مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے، اس دوران انھوں نے کیاکہ کیڈٹ کالج مستونگ کی اسپورٹس کے ایونٹ رکھنے کا مقصد طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ جسمانی و ذہنی نشوونما اور دوستانہ و پرسکون ماحول کی فراہمی ہیں، کیونکہ طلباکو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہیاور کالج انتظامیہ چاہتاہے کہ طلبا میں ذہنی اور مسابقتی مقابلوں کا رحجان پیدا کریں تاکہ کالج کے طلبا تعلیمی میدان کے ساتھ اسپورٹس کی میدانوں میں بھی کامیاب ہوکرملک و قوم کا نام روشن کرسکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج مستونگ مستقبل قریب میں صوبے کے دیگر کالجز کے طلبا کے درمیان رابطوں کو وسعت دینے کیلئے اسپورٹس کے مزید میگا ایونٹ منعقد کرائیگی جس کا مقصد یہ ہے کہ کیڈٹ کالز کے درمیان مربوط روابط قائم ہوسکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں