خضدار میں سوزکی گاڑی کو حادثہ ،متعدد افراد زخمی
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے علاقہ فیروزآباد اناری روڈ پر سوزکی گاڑی کوحادثہ متعدد افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار کےعلاقہ فیروزآباد اناری کے مقام پر تیزرفتار سوزکی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری ایک ہی خاندان کے 12 افراد ان میں سوار تھے اورمتعدد افراد کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
Load/Hide Comments


