ہزارہ ٹاﺅن کے مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش، گرمی میں عوام پریشان

کوئٹہ (یو این اے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے سے بجلی غائب، شدید گرمی میں عوام مشکلات سے دوچار ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، واپڈا کے تمام دفتروں کے اور شکایات نمبرز بھی بند ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ہزارہ ٹاﺅن کے مختلف علاقوں حسین آباد، مری کالونی اور گردونواح میں 20 گھنٹے تک بجلی غائب شدید گرمی کے باعث عوام کی نیندیں حرام ہونے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے معاملات درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نان شبینہ کی محتاج ہو کر رہ گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر بلوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں اضافہ کیا جارہا ہے، مگر سہولیات کا و نشان نہیں ہے، انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی صورتحال کا نوٹس لیکر فی الفور بجلی فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں