کوہلو میں بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری
کوہلو (آئی این پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتی کا سلسلہ جاری، سپورٹ اسٹیڈیم کوہلو کے سینٹر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کی موجودگی میں ڈیوائس ہولڈر خواتین سے 300سے 700روپے تک ناجائز کٹوتی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کے حصول کے لئے آنے والی خواتین سے سپورٹ اسٹیڈیم کے سینٹر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مانیٹرنگ اسٹاف کے سامنے ڈیوائس ہولڈر خواتین سے ناجائز کٹوتی کررہے ہیں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ اس سخت گرمی میں ہم بمشکل ڈیوائس ہولڈر کے پاس پہنچتے ہیں تو جاری ہونے والی رقم میں سے 300سے 700روپے تک ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے اس حوالے سے میڈیا کی خفیہ ٹیم جب سینٹر میں پہنچی تو مختلف خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتی کی گئی تھی اس موقع پر رقم کے حصول کیلئے آنے والی خواتین نے مقامی صحافی احمد مری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی حکام سینٹر میں موجود ہونے کے باوجود امدادی رقم میں ناجائز کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے بینظیر انکم سپورٹ کے مانیٹرنگ ٹیم ڈیوائس ہولڈرز سے آپس میں ملے ہوئے ہیں اعلی حکام نوٹس لیکر بی آئی ایس پی حکام ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف تحقیقات کرے سخت گرمی میں بمشکل امدادی رقم حاصل کرنے لئے یہاں پہنچ جاتے ہیں یہاں پہنچ کر ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے خواتین کا کہنا تھا کہ سینٹر میں موجود بی آئی ایس پی حکام حلف لے کر یہ کہیں کہ ان کو ناجائز کٹوتی کے بارے معلوم نہیں ہے خواتین نے ڈپٹی کمشنر کوہلو، صوبائی حکومت بی آئی ایس پی کے اعلی حکام سے نوٹس لیکر معاملے کا تحقیات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز کٹوتی کو روک کر ہمیں انصاف فراہم کیاجائے گا اگر اعلی حکام نے نوٹس نہیں لیا تو مجبورا احتجاج کرکے شاہراہ کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بی آئی ایس پی حکام، ضلعی انتظامیہ کوہلو،صوبائی و وفاقی حکومت اور ڈیوائس ہولڈر پر ہوں گے۔


