آصف، رشید اور سلمان بلوچ کی بازیابی کیلئے بلوچ وائس فار جسٹس نے ایکس پر کمپین کا اعلان کر دیا
کوئٹہ(پ ر)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے لاپتہ آصف بلوچ، رشید بلوچ اور سلمان بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے آج 24 مئی بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر کمپین چلائی جائے گی۔ بیان میں تمام سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافیوں، وکلا ، طلبا ، انسانی حقوق کے علمبرداروں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کمپین میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


