محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کے مابین 43پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر اتفاق

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں قید43پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر محسن نقوی نے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں سکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں