نصیر آباد سے روپوش ملزم اور موٹرسائیکل چور گرفتار، اسلحہ برآمد
نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد فہد خان کھوسہ کے خصوصی احکامات پر انچارج سی آئی اے نصیرآباد سب انسپکٹر سید حیدر علی شاہ نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر لیاقت علی ڈومکی، ہیڈ کانسٹیبل خدا بخش،ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز و دیگر سی آئی اے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے پولیس تھانہ منجھو شوری کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزمان واصل خان ولد عالم خان، عبدالرزاق ولد اسماعیل اقوام مری کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لئے منجھو شوری پولیس کے حوالے کردیا۔جبکہ دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد محمد فہد کھوسہ کے خصوصی احکامات و زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل تمبو سید مختیار شاہ، ایس ایچ او ، سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر32/024بجرم 392 ت پ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسان علی ولد علی بخش قوم لہڑی سکنہ گوٹھ امام بخش پٹھان ضلع شکار پور سندھ کو گرفتار کرکے ملزم سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل CD/70ماڈل 2024 برنگ سرخ برآمد ہوئی ملزم سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ٹی ٹی پسٹل برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف علحیدہ مقدمہ نمبر 33/023بجرم 15E درج رجسٹر کیا گیا ۔


