ہرنائی سے افغان شخص گرفتار، چرس برآمد

ہرنائی (نامہ نگار ) ہرنائی لیوز فورس نے ملزم گرفتار کرکے ایک کلو چرس برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہد شبیر چیمہ کی ہدایت پر تفتیشی آفیسر لیویز تھانہ شاہرگ کی سربراہی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان مہاجر عبداللہ ولد نور محمد نامی شخص سے جس کی عمر 20 سال ہے اور سرخاب پشین کا رہائشی ہے کو گرفتار کیا ہے جس سے تقریباً ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں