گوجر خان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق، 15زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جب کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں شدید گرمی کے بعد رات میں آندھی اور پھر بونداباندی ہوئی جس کے سبب کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب گزشتہ روز موہنجو دڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، خیرپور، جیکب آباد میں 50، لاڑکانہ، سکھر، دادو میں 49، رحیم یار خان، پڈعیدن، سبی، ڈی جی خان میں48، نوابشاہ، بہاولنگر، کوٹ ادو، لسبیلہ، مٹھی 47، ملتان، بہاولپور 46، لاہور 43، پشاور، مظفر ا?باد 41، اسلام آباد 40، کراچی37،کوئٹہ 35 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں