کوہلو، کالا جادو عروج پر پہنچ گیا ہے، کانج قبرستان میں تاویزات چھپائے جاتے ہیں، رہائشی

کوہلو (یو این اے )بلوچستان کے ضلع کوہستان مری کے تحصیل ماوند کے رہائشی وڈیرہ میر خان سومرانی مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ کچھ عرصے سے ماوند میں کالا جادو کا کام عروج پر پہنچ گیا ہے کچھ کافروں نے کانج قبرستان میں تاویزیں چھپانا شروع کر دیا ہے وڈیرہ میر خان مری نے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی ماوند رائیفل کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ ایسے کالا جادو کرنے والوں کا سراغ لگائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے کیونکہ کالا جادو کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے لوگوں کے لیے ہم رکاوٹیں کھڑی کر دیں گے علاہ ازیں انھوں نے ماوند کے رہائشیوں سے بھی اپیل کی کہ ان کا سراغ لگا کر فوری طور پر قانون نافذ کرنے والوں کو آگاہ کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں