حب، ندی میں نہاتے ہوئے خاتون سمیت 2 بچیاں ڈوب گئیں

حب(نمائندہ انتخاب ) حب میں ندی میں نہاتے ہوئے دو بچوں سے ایک خاتون ڈوب گئیں ،ایک بچی جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا ،بچی کی نعش حب اسپتال منتقل کردی گئی ،ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقہ یوسف گوٹھ سے بتایا جاتا ہے اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے دو بچیوںسمیت ایک خاتون گہرے پانی میں ڈوب گئے پانی میں ڈوبنے سے 7سالہ سیماں حیات کی نعش نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جبکہ ایک خاتون اور ایک بچی کو زندہ بچا لیا گیا ندی میں ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقہ یوسف گوٹھ سے بتایا جاتا ہے واضح رہے کہ حب وکراچی میں شدت کی میں اضافہ اور درجہ 46سے 47ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے کراچی وسمیت حب کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے حب ندی کا رخ کرلیا ہے مرد ،خواتین ،بچے دن بھر پانی میں نہانے لگے حب ندی میں گہرے گڑھوں کے سبب ڈوبنے کے واقعات رونما ہو تے ہیں اس حوالے سے حب کے عوامی حلقوں نے حب ضلعی انتظامیہ سے حب ندی میں نہانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں