وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

راولپنڈی (صباح نیوز)وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے آئی ایس ایف سی اجلاس میں شرکت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے کانفرنس روم لایا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے ،ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں