ڈی آئی خان ، پولیس کی کارروائیاں،7ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ شہید نواب پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لیا ،سرقہ شدہ موٹرسائیکل ، آلہ قتل سمیت اسلحہ و منشیات برآمد کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ہیں ، تھانہ شہید نواب خان پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سید صغیر عباس گیلانی ہمراہ ایس ایچ او شیخ محمد بلال نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم محمد شفیق ولد انعام قوم مروت سکنہ پنیالہ کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل CD-70 برآمد کرکے ملزم کو گرفتار جبکہ اقدام قتل کے ملزم محمد فاروق ولد غلام حیدر سکنہ سید آباد پنیالہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ اقدام قتل بندوق بارہ بور بمعہ 15 عدد کارتوس برآمد کرلئے اسی طرح ایک اور کارروائی میں مطلوب مجرمان میرو اور رمضان پسران رنگ خان قوم خانوخیل سکنہ پنیالہ کو گرفتار جبکہ حمید اللہ ولد سعداللہ سکنہ بدنی خیل کے قبضہ سے میگزین بمعہ 15 عدد کارتوس اور فرحان ولد سعید سکنہ لکی مروت کے قبضہ سے 315 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار اور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں