بارڈر بچاﺅ تحریک کا احتجاج، این85روڈ بلاک
پنجگور(نمائندہ انتخاب) بارڈر بچاو¿ تحریک پنجگور نے مطالبات کے حق میں N85روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں بارڈر بچاو¿ تحریک کے رہنما سعود احمد نجیب سلیم ، ملک میران ذامیاد یونین کے صدر حاجی سعید اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مزاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی مگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے روڈ کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ N85سی پیک روڈ بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں اور مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شدید گرمی میں مسافروں کو تکلیف کاسامنا ہے۔
Load/Hide Comments


