خضدار سے چور موٹر سائیکل لے اڑے
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار نامعلوم چوروں نے شہری کی موٹرسائیکل لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدارسٹی میں چوری کی بڑھتے ہوئے واقعات رک نہ سکے ۔ آغاابراھیم شاہ کمپلیکس سے چوروں نے ایک شہری کو ان کی نئی موٹرسائیکل سے محروم کردیا۔ واضح رہے کہ خضدار میں اسٹریٹ کرائم کی واقعات میں تیزی سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، آئے وارداتوں ، چوروں، ڈاکوو¿ں اور راہزنوں نے شہریوں کا جیناحرام کردیا ، سٹی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی قیمتی اشیاءکھو رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی خضدار، ایس ایس پی پولیس خضدار ودیگر حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے عوام کو چوروں سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


