بلو چستان پو لیس میں تقرریاں و تبادلے

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان پو لیس میں تقرریاں وتبادلے۔ انسپکٹر جنرل آف پو لیس بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق اے آئی جی پی ٹریننگ سی پی او کوئٹہ میر حسین احمد لہڑی کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی چاغی ، عبد العزیز جھکرانی کو ایس ایس پی خضدار تعینات جبکہ عبد الحفیظ جھکرانی اور محمد جواد کو سی پی او آفس کوئٹہ رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ، اعلا میہ کے مطابق کیپٹن ( ر) محمد بلوچ کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ اور سید عبد الصبور کو ایس پی ہرنائی تعینات کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں