لسبیلہ میں شکار کیلئے جانے والا شخص لاپتا، ساتھی پہاڑ سے گر کر زخمی
وندر(یو این اے )لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈیوژن کنراج پب جبل میں شکار کے لیے جانے والا شخص تاحال لاپتہ تلاش کے لیے جانے والوں میں سے قادر بخش نامی شخص پہاڑ سے گر کر شدید زخمی حالت میں کراچی ریفر کر ردیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج کے گوٹھ نورا جاموٹ کے رہائشی رسول بخش ولد عثمان جاموٹ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پب جبل میں شکار کے لیے گیا تھا کہ وہ لاپتہ ہوگیا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ پاں پھسلنے کی وجہ سے پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ہوگا اور شدید گرمی کے باعث کھانا پینا نہ ملنے کے سبب اپنی جان کی بازی ہار گیا ہو گا جس کی تلاش کے لیے مقامی لوگوں نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں پب جبل کے مختلف مقامات پر پھیل کراس کو تلاش کر رہے تھے کہ گزشتہ روز قادر بخش سرمستانی نامی شخص پہاڑ سے پھسلنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا جس کو بڑی دشواری کے ساتھ مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں پہاڑ سے اتارنے کے بعد لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس کے ذریعے ریسکیو کر کے آر ایچ سی وندر پہنچانے کے بعد مزید علاج و معالجہ کے لیے کراچی ریفر کردیا۔ جبکہ رسول بخش جاموٹ کی تلاش تاحال جاری ہے مقامی لوگوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی، ایم پی اے لسبیلہ کنراج نوابزادہ زرین خان مگسی سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو ہدایات جاری کریں۔


