ضلعی انتظامیہ سے مزاکرات ناکام، بارڈر بچاﺅ تحریک کا احتجاج تاحال جاری
پنجگور(نمائندہ انتخاب)سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ تاحال بند ۔ بارڈر بچاو¿ تحریک کا احتجاج جاری ۔ سینکڑوں مسافر دو اطراف میں پھنس گئے ۔ بارڈربچاو تحریک کے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات بے نتیجہ رہے ۔ تاہم مزاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ آج کسی بھی وقت مذاکرات کا دوسرا راونڈ شروع ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر بچاو¿ تحریک پنجگور نے مطالبات کے حق میں N85روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے اس سلسلے میں بارڈر بچاو¿ تحریک کے رہنما سعود احمد نجیب سلیم ملک میران ، صدر ذامیاد یونین حاجی سعید اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مزاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی مگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے روڈ کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


