غیر قانونی ٹرالنگ اور زدوکوب کرنے کیخلاف ماہیگیراے سی آفس کے سامنے سراپا احتجاج

پسنی (نامہ نگار) کپر کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ اور ماہیگیروں کو زدو کوب کرنے کے خلاف ماہی گیروں اور سیاسی پارٹیوں کا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج ، ماہی گیروں نے اے سی آفس کے سامنے مین روڑ کو بند کرکے دھرنا دے دیا، انہوں نے فشریز کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹرالروں کی روک تھام کا مطالبہ کر دیا ، احتجاج میں حق دو تحریک ، بی این پی ، نیشنل پارٹی ، سول سوسائٹی شریک رہے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹرالر مافیا ساحل سمندر میں آکر بلوچ وسائل کو لوٹ کر لے جاتے تھے اور اب وہ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں جن سے یہاں کے مقامی ماہی گیروں کے جان و مال محفوظ نہیں ہیں ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی پسنی، ایس ایچ او پسنی اور انتظامیہ نے ماہی گیروں کے ساتھ مزاکرات کے لیے پہنچ گئے ، کامیاب مذاکرات کے بعد ماہی گیروں نے احتجاج ختم کر دیا ،ماہی گیروں کے مطابق وہ ٹرالر مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں