پاک ایران بارڈر بندش کیخلاف ماشکیل سے روانہ لانگ مارچ پدگ پہنچ گیا
چاغی (یواین اے )ماشکیل لانگ مارچ کوئٹہ کے لیے رواں دواں پیروں میں چھالے پڑھ گئے بے حس حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، میر جیند خان ریکی نے پدگ کے علاقے سے بتایا کہ ہم دالبندین سے پدگ پہنچ چکے ہیں لانگ مارچ پیدل چلنے والوں کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے مگر ہمارے حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ہے جگہ جگہ لوگ ہمارا استقبال کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، ہم عوام کی انتہائی مشکور ہیں ہماری کوشش ہے کل تک ہم مل نوشکی پہنچ جائیڈ۔ یاد رہے 33 دنوں تک پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کے رہائشی غذائی قلت کے پیش نظر پاک ایران زیرو پوائنٹ مزہ سر کو کھولنے کے لیے دھرنا دیے بیٹھے ہیں مگر ہمارے نمائندوں کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ہم۔مجبور ہوکر ہفتہ کے روز ماشکیل سے لانگ مارچ کا کوئٹہ تک اعلان کرکے روانہ ہوگئے ماشکیل سے یک مچ اور پیر کے روز ہم دالبندین پہنچے منگل کے روز دالبندین سے ہم یونین کونسل پدگ پہنچے ہیں ہمارے ساتھ 55 قریب لوگ لانگ مارچ میں شریک ہے ایک بچہ اور معذور افراد بھی ماشکیل عوام کے لیئے ہمارے ساتھ شامل ہوگیا اس وقت شدید گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ میں شامل لوگوں کے پاوں میں چھالے پڑھ چکے ہیں اور شدید اذیت میں مبتلا ہے لیکن ہم ہر صورت میں کوئٹہ پہنچ کر اپنا احتجاجی دھرنا اسمبلی کے سامنے دینگے ۔


