ژوب،لوکل و ڈمیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیقی عمل میں جرگہ ممبران ودشامل کرنے لیے مظاہرہ
ژوب:ژوب قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل صدر عبیداللہ مندوخیل عدنان حسین شالیزئی مولوی محمد صادق خوستی مولوی احمد خان بسم اللہ اپوزئی مندوخیل اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی جرگہ ممبران کو لوکل و ڈومیسائل تصدیقی کمیٹی میں شامل کرایا جائے انہوں نے کہا کہ جرگہ ممبران کے بغیر متنازعہ تصدیق کو تسلیم نہیں کرینگے لوکل و ڈمیسائل سرٹیفکیٹ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تصدیق قومی جرگہ کا بنیادی مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری افیسران پر مشتمل کمیٹی کومتنازعہ کمیٹی تصور کرتے ہیں غیر قانونی لوکل و ڈومیسائل سرکاری افیسران نے جاری کر دئیے ہیں اب تصدیق بھی سرکاری افیسران سے کرائی جا رہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ کسی کے ذات کے خلاف نہیں مگر اپنے حقوق کسی کو غصب نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے حق کے حصول کے لئے جعلی لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی منسوخی کے لئے اٹھ کھڑے ہوں تاکہ مزید حق تلفی کو روکا جا سکے انہوں نے پریس کلب اور صحافیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے اور علاقے کی امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ژوب کے تمام صحافی بلامعاوضہ و اعزازی طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر بعض عناصر صحافیوں کے خلاف بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں جو ناقابل برداشت عمل ہے۔#/s#