خیرپور میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی کوشش، دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی (انتخاب نیوز) خیرپور میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی کوشش۔ پرانی کھجور منڈی کے سامنے ملزمان ریلوے ٹریک پردھماکہ خیز رکھ کر فرار۔ پولیس کے مطابق ملزمان ریلوے ٹریک پر لوہے کے باکس میں دھماکہ خیز مواد رکھ گئے۔ ریلوے ٹریک پر آگ اور دھواں دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لوہے کا باکس اور دھماکہ خیز مواد تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ مزید برآں خیرپور میں فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث ریلوے لائن کو معمولی نقصان پہنچا ہے، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں