خضدارمیں موٹر سائیکل چور گرفتار

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار سی آئی اے پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن خضدارمیں چوروں ڈاکوؤں کیلئے گھیراتنگ ڈکیتی کے مقدمہ میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینے والا دوسرا ملزم بھی ڈرامائی انداز میں گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج منیر احمد شیخ قائمقام ایس ایس پی خضدارعبدالسلام کاکڑکی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے ٹیم اے ایس آئی زاہد مصطفی ودیگرکا اپنے ٹیم کے ہمراہ یوسی لزو خضدارکے ایریا میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سٹی تھانہ کے مقدمہ نمبر80/2024 بجرم 392.34 میں ملزم عبدالمجید عرف ڈیلکس کے دوسرے ساتھی نثاراحمد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردی ہے جوکہ ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کرکے کامیاب کاروائی عمل میں لائی گئی ہے پولیس مزید ملزمان سےتفتیش کریں گے اورخضدار پولیس کی اسطرح کاروائیوں آخری ڈکیت تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں