کوہلو ،لیویز اہلکار کو رہائش گاہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہلو کے علاقے نیو کلی میں لیویز فورس کے سپاہی عطاء اللہ کنگرانی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے نیو کلی میں لیویز فورس کے سپاہی عطاء اللہ کنگرانی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئےابتدائی رپورٹس کے مطابق عطاء اللہ کنگرانی کو ان کے رہائش گاہ میں رات 12:30 کے قریب نامعلوم افراد نے چار پسٹل فائر کر کے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ عطاء اللہ کنگرانی حالیہ لیویز فورس کے ملازمین کے ساتھ بھرتی ہوا اور لیویز لائن میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ لیکن گزشتہ شب وہ اپنی رہائش گاہ سے نہ اٹھنے کی صورت میں رشتے داروں ڈھونڈنا شروع کیا بل آخر رشتے دار ان کے رہائش گاہ میں پہنچ گئے تو وہاں ان کو مردہ حالت میں پائے گیا۔ تا اہم اس واقعے کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے اور اب تک کوئی سرکاری سطح پر رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔


