وڈھ نادرا دفتر میں سائلین کیلئے دو اضافی کاﺅنٹر بنائے جائیں، جماعت اسلامی

خضدار (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی تحصیل وڈھ کے امیر مولانا عبدالباسط مینگل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہی کہ وڈھ نادراآفس آنے والے سائلین کو کافی پریشانی کاسامنا ہےآفس کا بیچ بازار میں ہونے کی وجہ سے خواتین کو اکثر پریشانی کا سامناہے نادرا آفس کا بازار میں ہونا جوکہ بلوچی اور اسلامی روایات کے منافی ہے، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار اورخصوصی طور پر وفاقی محتسب اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ وڈھ نادرا آفس کو بازار سے نکال کر کسی سرکاری بلڈنگ میں شفٹ کیاجائے تاکہ سائلین کے بیٹھنے انتظار کرنے کیلئے بھی پریشانی نہیں کا سبب نہ ہو وڈھ نادرا آفس میں مزید دو کاو¿نٹرز کا اضافہ کیا جائے خواتین کیلئے خاتون کمپیوٹر اکاونٹرزبھی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہاں پر آبادی کافی ذیادہ ہے اور کاو¿نٹرز کم ہیں جس کی وجہ سے حدف کم بہت کم ہوتا ہے کام کرنے میں کافی دشواری سامناہے اور آئے روز نادرا میں رش لگا رہتا ہے, عوام سخت مشکلات کا شکار ہے بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی لازمی ہونا اورصحت کارڈ کیلئے بچوں کابھی فارم ضروری ہونے سے مدارس اور اسکولوں میں داخلہ کیلئے (ب) فارم کے حصول کیلئے بھی کافی ہجوم رہتا ہےلوگوں کو شناختی کارڈ اور (ب)فارم کی حصول میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے وڈھ میں دور دراز سے آئے ہوئےخواتین کو بھی سخت دقت اور پریشانی رہتی ہے نادراآفس چھوٹی اور رش بڑی ہونے سے جگہ کی قلت کی وجہ سے باہر خواتین بیٹھتی رہتی ہیں اور آفس کے اندر سخت گرمی اور خواتین کے ساتھ شیر خواربچے بھی ہوتے ہیں پنکھوں کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے لیکن بہترین اسٹاف فرض شناس عملہ انچارج نادراآفس بہترین طریقے سے فرائض منصبی ادا کررہا ہے اگر آفس بہترہوتو وڈھ نادراآفس پورے بلوچستان میں بہتریں خدمات سر انجام دینے میں مثالی ادارہ ہونگے جماعتِ اسلامی تحصیل وڈھ نے نادرا کے اعلیٰ حکام کمشنرقلات ڈویڑن,ڈپٹی کمشنر خضدار اور وفاقی محتسب سے اپیل کی ہیکہ وڈھ میں مزید دو کاو¿نٹرز کا اضافہ اور عوام کو شناختی کارڈ اور (ب) فارم کی حصول میں آسانی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں