امریکی سرپرستی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی وجہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی ہے، جماعت اسلامی

کوئٹہ (یو این اے) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،نائب امیرمولاناعبدالکبیرشاکر،امیرضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہا ہے اسرائیل نے غزہ میں پچاس ہزارمعصوم فلسطینیوں جن میں 22ہزاربچے بھی شامل ہیں قتل کیے یہ سب درندگی امریکی سرپرستی اورمسلم حکمرانوں، سپہ سالارزکی خاموشی وغفلت سے ہورہی ہیں، ان مظالم، درندگی کیخلاف امت مسلم اورانصاف پسنداقوام سراپااحتجاج ہیں مسلم افواج کے سپہ سالارزکی قیادت میں اسرائیل کے خلاف جہادکااعلان کیاجائے دوارب مسلمان پشت پرہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میزان چوک پرجماعت اسلامی کوئٹہ کے غزہ ریلی ومظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی، جے آئی یوتھ کے رہنماﺅں نقیب اللہ اخوانی، عبدالمجید اربازی، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، ارشد یوسفزئی، محمد حلیم حماس، سردار شیر دل خان مینگل، عبدالمنان ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان حماس کی حکومت کو تسلیم کرے۔ فلسطین میں بچوں، بیٹیوں کا قتل عام نہیں دیکھ سکتے، اسلامی دنیا کے حکمران بے حمیتی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، وزیراعظم شبہاز شریف تو نجی محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ بے اختیار ہیں، کم ازکم آرمی چیف ہی اسرائیل کو واضح پیغام دے دیں کہ بہت ہوگیا۔اسلام آباد میں فلسطین صورتحال پر اسلامی دنیا کے سربراہان کا اجلاس بلایا جائے۔ غزہ میں پچاس ہزار افراد شہید کردیے گئے، رفح کراسنگ بند ہے، انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے،ثابت ہوگیا اقوام متحدہ بے بس ادارہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بڑی تحریک کے لیے تیار کرنا ہوگا۔امریکی غلاموں سے نجات اورمسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کرنا ہے صہیونی افواج کی جانب سے آٹھ ماہ سے جاری مظالم کے باوجود ابھی تک ایک فلسطینی نے نہیں کہا کہ وہ سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اہل فلسطین کی جدوجہد مسلم دنیا کی افواج کے لیے سبق ہے کہ کس طرح ایمان کی طاقت سے وہ دنیا کی بڑی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے اکثر حکمران امریکہ کے غلام ہیں، انہیں خوف ہے کہ حماس کی تحریک کامیاب ہوگئی تو ان کی بادشاہتیں ختم ہوجائیں گے۔ہمیں امریکہ اور اس کے وفاداروں کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کرنا ہےجماعت اسلامی امت کو متحد کرے گی اور پاکستان کو عظیم پاکستان بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں