آواران میں تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی کا نوٹس لیا جائے، زمباد ڈرائیور

آواران (انتخاب نیوز) آواران ضلعی انتظامیہ کی تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی، انتظامیہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات ہوامیں اڑادیا۔ آواران میں چیک پوسٹوں میں ضلعی انتظامیہ زمباد گاڑی والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے مطابق اگر کوئی آفیسر یا لیویز اہلکار بھتہ گیری میں ملوث پایا گیا وہ خود کو نوکری سے فارغ سمجھے۔ اس کے باوجود آواران میں متعدد چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری تاحال جاری ہے۔ زمباد ڈرائیوروں کے مطابق انہیں متعدد چیک پوسٹیں کراس کرنے کے لیے موٹی رقم دینی پڑی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کو ضلعی انتظامیہ آواران نے ہوا میں اڑادیا۔ ایرانی کاروبار سے منسلک تاجران کا گزشتہ دنوں حب میں احتجاج پر مطالبات میں بھتے کا خاتمہ بھی شامل تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ضیا لانگو کو اس پر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک زمباد ڈرائیوروں کا وزیراعلیٰ بلوچستان اور ضیا لانگو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں