حب میں پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کاآغاز
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)حب میںپانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایکسیئن ایریگیشن کینال عبدالجبار زہری نے ایریگیشن کینال سے غیرقانونی طور پرپانی چوری کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے خفیہ انڈر گراؤنڈ لائن لگائی گئی پائپ لائنیں اکھاڑ کر لائن دوبارہ بھردی گئی ہے جبکہ پانی چوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔عبدالجبار زہری نے کہا کہ پانی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ،پانی چور چاہیے کتنا بھی بااثر ہو پانی چوری اور حب کینال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،حب کینال سے پانی چوری برداشت نہیں کی جاے گی۔انہوں نے حب شہر اور صنعتی زون کو گرمی کے موسم میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments


