ایس ایس پی خضدار کی زیر صدارت شہر میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس
خضدار(بیورورپورٹ) سنیئر سپریڈنٹ آف پولیس خضدار عبدالعزیز جکھرانی کے زیرصدارت ایس ایس پی آفس خضدار میں ایک اہم اجلاس منعقد کیاگیا جس میں لاءاینڈ آرڈر، کرائم ، مفرور ملزمان,اشتہاری ملزمان کے حوالے سے ہوئے اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی نال,وڈھ اورناچ سرکل،ڈی ایس پی کرخ, مولہ سرکل ضلع کے تمام ایس ایچ اوز تمام تفتیشی آفیسران ،ریڈر برانچ انچارج اور آفس سپرینڈنٹ نے شرکت کی۔ ایس ایس پی پولیس عبدالعزیزجکھرانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان ہم آہنگی اور مقدمات میں ملزمان کن وجوہات کی بنا پے بری ہوتےہیں،مفروران،اشتہاری،منشیات فروش، چور، ڈکیت، ہرجو جرائم پیشہ افراد جو کہ سزا کے مستحق ہیں انکو کیفرکردار تک پہنچانے میں سخت سے سخت حکمت عملی کی جائے گی ملزمان جو بھی ہو کسی سے بھی کوئی رعایت نہ بخشی جائے، ملزمان کو عدالت کے کٹہرے سے سینٹرل جیل کی سلاخوں تک نرمی نا برتی جائے گی اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ خضدار شہر کے امن میں کوئی خلل نہ پڑیں ایس ایس پی نے کہا مزید کہا خضدار میں امن وامان لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے اس پر کوئی کمی وکوتاہی برداشت نہ کی جائے گی انہوں نے کہا قانون کے سامنے امیر وغریب سب برابرہے قانون کو ہاتھ میں لینے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا


