بلیدہ، موسیٰ بازار سے نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد
تربت (نامہ نگار) بلیدہ کے علاقے کوچہ گلی موسیٰ بازار میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول علاقے میں چٹائیاں فروخت کرتا تھا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق انہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق یہ ڈکیتی کی واردات ہے ملزمان مقتول کے موٹر سائیکل، پیسہ بھی لے گئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


