تربت دھرنے میں اسسٹنٹ کمشنر کی آمد، لواحقین کا بازیابی تک دھرنا ختم نہ کرنیکا اعلان

تربت (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر حسیب شجاع اور میجر رسالدار عبدالسلام بلوچ کی لاپتہ افراد کے لواحقین کی دھرناگاہ آمد اور ملاقات۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع نے ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنا گاہ پر جاکر ملاقات کی اور ان کے مطالبات معلوم کیے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کہا کہ ہم میں سے اکثر فیملیز مختلف اداروں کے دروازوں پر دستک دے چکے اور اپنا دکھ پیش کرچکے ہیں مگر ہمیں صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہیں، اس سے ہمارے کیسز میں مزید کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، لہٰذا اب ہم مجبوراً سڑکوں پر نکلے ہیں، ہمارا مطالبہ لاپتہ پیاروں کی بازیابی ہے اور احتجاج کا خاتمہ بھی اسی شرط پر ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت نے کہاکہ سڑک بند کرنا مسئلے کا حل نہیں دھرنا ختم کریں گے تو مسائل کا حل نکلے گا، تاہم لواحقین نے کہاکہ وہ مثبت پیشرفت دیکھنے کے بعد ہی دھرنا ختم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں