پنجگور: 11مفرودملزمان گرفتار
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پولیس کی کامیاب کاروائی،مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے.مفرور اور نامز ملزمان گرفتار کرلیے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پنجگور حنیف بلوچ کی خصوصی ھدایت پر ڈی ایس پی امام بخش بلوچ اور سٹی ایس ایچ او امیرجان بلوچ کی سربراہی میں پولیس فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کار وائی کرتے ہوئے گیارہ 11 مفرور ملزمان گرفتار کرلیے اور گزشتہ شب چتکان کے ایریا میں کسی گھر بھی چھاپہ مارکر چوری شدہ زمباد گاڑی کے جنگلات اور تیل بھی برآمد کرلیے گئے مزید پولیس فورس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں گاڑیوں کی ڈارک شیشے اتار دیئے گئے ایک اور پولیس فورس کی کاروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے منشیات سمیت ایک عدد پسٹل برآمد کرلیا گیا. مزید ایک اور کاروائی میں المقول ٹرانسپورٹ گیٹ کے واردات میں ملوث نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا مزید پولیس کی تفتیش جاری ہے


