بیلہ، کیمسٹ ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی، میڈیکل اسٹورز بند

بیلا(یو این اے )کیمسٹ ایسوسی ایشن بیلا کی احتجاجی ریلی علامتی طور پر چند گگھنٹوں تک تمام میڈیکل اسٹورز بھی بند رہے تفصیل کے مطابق کیمسٹ ایسوسی ایشن بیلا کی طرف سے کیمسٹ ایسوسی ایشن بیلا کے صدر عبدالواحد بلوچ اور سول سوسائٹی کے رہنماں کے خلاف لسبیلا پولیس کی طرف سے درج کئے گئے مقدمے کے خلاف بدھ کے روز درگاہ پیر محی الدین سے موٹرسائیکل احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے مین بازار کا گشت کرتے ہوئے عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ)بیلا جہاں شرکا نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے عبدالواحد بلوچ سمیت سول سوسائٹی کے دیگر رہنماں کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کی مذمت کی اور مقدمہ فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کی عبارات درج تھیں واضع رہے کہ احتجاج میں تحریک لبیک پاکستان)بیلا(کی مقامی قیادت و کارکنان بھی یکجہتی کے طور پر شریک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں