سینٹرل جیل مچھ میں سزاے موت کے قیدی کی لاش برآمد

مچھ (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل جیل مچھ کے سزاے موت کے قیدی کی لاش برآمد ،تاہم جیل حکام نے اسے خود کشی قرار دے دیا،مچھ پولیس کے مطابق بوقت 8/15بجے دن سزاے موت کے قیدی عبدالظاہر خان ولد نزر محمد قوم اچکزئی سکنہ پشتون آباد کوئٹہ جوکہ قتل کے مقدمہ نمبر62/2022 میں بند تھا گلے میں کپڑے کا پھندہ ڈال کر خود گشی کرلی تاہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قیدی کی لاش پراسرار طور پر ملی اور دن آٹھ بجے وارڈنز اپنی ڈیوٹی پر اور قیدی باہر موجود ہوتے ہیں اگر قیدی خود کشی کر رہا تھا تو اسے جیل ملازمین اور دیگر قیدیوں نے روکا کیوں نہیں دوسری جانب جیل میں سینکڑوں کیمرے لگے ہیں اور 24 گھنٹے کیمروں کی نگرانی کی جا رہی ہے واضع رہے اس سے قبل بھی مچھ جیل میں قیدیوں کی پر اسرار حود کشیاں رپورت ہوتی رہی ہیں تاہم تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے موت کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں